سکھر؛ پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سکھر (ایچ آراین ڈبلیو) پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پہ ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف زبردست کریک ڈاون

ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ احمد علی شر کا مخفی اطلاع پہ لکڑا پولیس پکٹ کے قریب دوران ناکہ بندی اہم کاروائی، کوئٹہ سے آنے والی بس کوچ سے بھاری مقدار میں منشیات گٹکہ چھالیہ اور گٹکہ مٹیریل سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

دوران ناکہ بندی بس کوچ سے (350) عدد گٹکہ چھالیہ Z-21 کے پیکٹس اور (7) عدد گٹکہ بنانے والا مٹیریل کی بوریاں برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان میں محمد پناہ بروہی، ظہور احمد بروہی اور گل بہار بروہی شامل۔

ملزمان کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

ڈی آئی جی سکھر ، ایس ایس پی سکھر کی جانب سے پولیس پارٹی کی بہترہن کاروائی پہ شاباش کا پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں