کراچی؛ پرانا گولیمار بدنام زمانہ گینگ وار سرغنہ / منشیات ڈیلر ریاست جدگال کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پرانا گولیمار بدنام زمانہ گینگ وار سرغنہ / منشیات ڈیلر ریاست جدگال کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ،

پولیس پارٹی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ریاست جدگال کا قریبی ساتھی مارا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی

ہلاک ملزم فرحان ولد شریف کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی ہنڈا 125 موٹر سائیکل برآمد۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

برآمدہ موٹر سائیکل پاک کالونی سے دو روز قبل اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔

ہلاک ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب اور ریاست جدگال کا منشیات کا نیٹ ورک آپریٹ کرتا تھا۔

ہلاک ملزم کے خلاف مختلف تھانہ جات میں 13 مقدمات درج ہیں۔

کاروائی انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔

ہلاک ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔

ملزم: فرحان ولد شریف

1. مقدمہ الزام نمبر 15/2023 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ برگیڈ.
2. مقدمہ الزام نمبر 33/2021 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ ساحل.
3. مقدمہ الزام نمبر 113/2023 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ خواجہ اجمیر نگری.
4. مقدمہ الزام نمبر 367/2020 بجرم دفعہ SAA 23(I)A تھانہ لیاقت آباد.
5. مقدمہ الزام نمبر 604/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ پریڈی.
6. مقدمہ الزام نمبر 605/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ پریڈی.
7. مقدمہ الزام نمبر 608/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ پریڈی.
8. مقدمہ الزام نمبر 181/2019 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ لیاقت آباد
9. مقدمہ الزام نمبر 311/2020 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ لیاقت آباد
10. مقدمہ الزام نمبر 156/2024 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ پاک کالونی.
11. مقدمہ الزام نمبر 157/2024 بجرم دفعہ SAA 23(I)A تھانہ پاک کالونی
12. مقدمہ الزام نمبر 721/2021 بجرم دفعہ SAA 23(I)A تھانہ ناظم آباد
13. مقدمہ الزام نمبر 517/2020 بجرم دفعہ Gutka Mawa Act 4/8(I) تھانہ ناظم آباد

ملزم کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں