کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے (نیو سبزی منڈی چوکی) پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین سپر ہائی وے بسم اللہ ہوٹل کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا کی پڑیاں اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔
ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں فیض محمد ولد فیض اللہ اور داد اللہ ولد خان زمان شامل ہیں۔


