وفاقی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی 4 تجاویز تیار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کے لیے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی مختلف تجاویز تیار کر لی ہیں، جن پر حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے پیشِ نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 2022 کے ایڈہاک الاؤنس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں