وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے پر اظہارِ تشویش

**اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو):** وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر گہری تشویش اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہیں اس تشویشناک واقعے کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ اس حملے میں محفوظ رہے۔

شہباز شریف نے صدر ٹرمپ اور ان کے خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں اور میں ان کی مسلسل سلامتی اور خیریت کے لیے دعاگو ہوں۔

**اپیل برائے تعاون:**
انسانی حقوق اور عوامی مسائل کی بروقت آواز بننے والے دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز پورٹل **HRNW** کی حمایت کریں۔ آپ کے تعاون سے ہم سچائی کی ترویج اور مظلوموں کی آواز بننے کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
مدد کے لیے اس لنک پر کلک کریں: [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں