لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ماحولیات کے عالمی دن پر “پلاسٹک اور آلودگی سے پاک پنجاب” مہم کا آغازکردیا گیا-وزیر اعلی مریم نواز شریف کی شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولوں، دفاتر اور محکمہ ماحولیات (ای پی اے) کے زیر اہتمام “زیرو پلاسٹک، زیرو آلودگی” مہم کا آغاز کیا گیا
مہم کا مقصد عوام کو بتانا اور سمجھانا ہے کہ پلاسٹک ان کی زندگیوں کے لئے کتنا خطرناک اور جان لیوا ہے-مہم کے دوران خاص طور پر نوجوانوں اور بچوں کو سمجھانا ہے کہ پلاسٹک فضائی آلودگی کی علاوہ کینسر سمیت دیگر مہلک امراض پیدا کرتا ہے-طلباء کو پلاسٹک کے متبادل کپڑے کے تھیلے اور کاغذ کی اشیاء استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی-
انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے افسران نے آگاہی دی کہ سرکاری و نجی دفاتر سمیت پلاسٹک کے تھیلوں کا عمومی استعمال نہ کیا جائے-وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ماحولیات کے عالمی دن کے دن پر شجرکاری کی سرگرمیاں بھی ترتیب دی گئیں
نوجوان ماحول دوست فورس بنیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام دیا-ماحولیات کا تحفظ زندگی کا تحفظ ہے، یہ ہم سب کا فرض ہے-زیرو پلاسٹک مہم صرف ایک دن کی تقریب نہیں، بلکہ ہمیں اسے اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا ہوگا-


