اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی اہم ملاقات کی-وزیر صحت، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور چیف ایگزیکٹو ڈریپ کی موجودگی میں APIs کی مقامی پیداوار، برآمدات میں اضافہ اور ڈرگ رولز میں اصلاحات پر تفصیلی گفتگوکی گئی-انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ باہمی تجارتی معاہدوں اور خود کفالت کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا-
وزیر صحت نے ڈریپ کو نَفتھا کریکر منصوبے پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی-ہر دوا پر بار کوڈ سسٹم کے نفاذ سے جعلی ادویات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا-پاکستانی فارما انڈسٹری میں برآمدی پوٹینشل بہت زیادہ ہے، APIs کی مقامی تیاری ہماری ترجیح ہے-یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے، جعلی ادویات کے خلاف حکومت زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے-


