اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ حکومت لائیو اسٹاک کسانوں کو مالیاتی و تکنیکی معاونت فراہم کے لئے پرعزم ہے لائیو اسٹاک میں سرمایہ کاری غربت کے خاتمے کی جانب مؤثر قدم ہو سکتا ہے۔
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت لائیو اسٹاک ڈویلپمنٹ بورڈ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ لائیو اسٹاک دیہی خاندانوں کے لیے سماجی تحفظ کا ذریعہ ہے بارانی علاقوں میں فصل کی ناکامی کی صورت میں لائیو اسٹاک کلیدی تحفظ فراہم کرتا ہے8 ملین دیہی خاندان لائیو اسٹاک کو بطور بنیادی آمدن استعمال کرتے ہیں لائیو اسٹاک میں سرمایہ کاری غربت کے خاتمے کی جانب مؤثر قدم ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت لائیو اسٹاک کسانوں کو مالیاتی و تکنیکی معاونت فراہم کے لئے پرعزم ہے ۔لائیو اسٹاک روزگار کے مواقع اور اقتصادی نمو کا اہم ذریعہ ہے لائیو اسٹاک مقامی صنعتوں کے لیے خام مال اور منڈی فراہم کرتا ہے دیہی ترقی کی رفتار تیز کرنے میں لائیو اسٹاک کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے چھوٹے کسانوں کو ویٹرنری سروسز، فیڈ، اور مارکیٹ رسائی کی فراہمی پر زوردیتے ہوئے کہا کہ لائیو اسٹاک کی ترقی کے لیے سرکاری و نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی حکومت لائیو اسٹاک سیکٹر کو تجارتی بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔


