محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی وارننگ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ موسمیات نے آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا انتباہ جاری کردیا اور شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں چند گھنٹے میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی وارننگ دے دی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں آ ج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب کے چند علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش کاامکان ہے جبکہ ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور بہاولنگر میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشترمیدانی علاقوں میں گردآلود ہواؤں کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں