ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیش رفت،ملزم کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپربھیج دیا

اسلام آباد(ایچ آراین دبلیو)ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی، عدالت نے ملزم عمر حیات کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کےجوڈیشل مجسٹریٹ نےٹک ٹاکرثنا یوسف قتل کیس کی سماعت کی ، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

متعلقہ عدالت کےپراسیکیوٹر،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرعدالت سےغیرحاضرتھے،جس پرڈیوٹی مجسٹریٹ احمدشہزاد گوندل نےڈیوٹی پراسیکیوٹرز پراظہاربرہمی کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ میری عدالت کے پراسیکیوٹر کہاں ہیں؟ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت میں بلائیں، جس پر ڈیوٹی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر چھٹیوں پر ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر آئے گا تو کیس چلےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں