کراچی؛ کیماڑی سے منشیات فروشی میں ملوث رحمٰن گل نامی ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کی سلطان آباد کے علاقے میں کامیاب کاروائی۔ منشیات فروشی میں ملوث رحمٰن گل نامی ملزم گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 520 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کا نام مطلوب منشیات فروش ملزمان کی کیٹیگری سی فہرست میں بھی شامل تھا۔ ملزم کو ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نفیس الرحمان کی سربراہی میں چوکی انچارج لالازار ASI قاسم لاشاری نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں