لیبیا کشتی حادثہ 2024 میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)لیبیا کشتی حادثہ2024 میں ملوث ریڈ بک کےانتہائی مطلوب بدنام زمانہ انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا – تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی-ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کاروائیاں-لیبیا کشتی حادثہ 2024 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر محمد اشرف اقبال عرف اشرف سلیمی گرفتار-ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں پھالیہ منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا-ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات میں 5 مقدمات درج ہیں-

ملزم دسمبر 2024 کے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث پایا گیا-ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے-ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے کے لیے فی کس 25 لاکھ وصول کیے-ملزم نے 5 شہریوں سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 25 لاکھ روپے ہتھیائے-

ملزم نےشہریوں کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوایا-دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور 5 شہریوں کی موت واقع ہوئی-ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون کی ہدایات پر ملزم سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے-جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر کر رہے ہیں-

اسٹنٹ ڈائریکٹرلاء علی رضا وڑائچ جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کی قانونی معاونت کریں گے-جے آئی ٹی ہفتہ وار بنیادوں پر ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون کو رپورٹ پیش کرے گی-کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں-

کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے-ملک کے تمام ائرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں کے گرفتاری کے لئے کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا-انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے-

گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی-بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں