لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)کابینہ نے پنجاب کے نو ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری دے دی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تمام بڑوں شہر وں میں جلد از جلد چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت-پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سنٹر لاہور ایکٹ 2025ء کی منظوری-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا آٹزم سینٹر میں سب مریض بچوں کو بلا تفریق داخلہ دینے کا حکم-لاہور میں پاکستان کا پہلا نوازشریف میڈیکل سٹی قائم کرنے کے لئے اراضی کی منتقلی کی منظوری دیدی-
واضح رہے کہ پانچ ہزار کنال پر مشتمل میڈیل ڈسٹرکٹ میں بلڈ ڈیزیز، بون میرو اور دیگر تمام سپیشلائزڈ سنٹر بنیں گے-نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں پارکس، ہوٹل، فوڈ کورٹ، پلے ایریا اور اربن فارسٹ بھی قائم ہوں گے-40 ارب روپے سے ہر سکول میں کلاس روم، ٹائلٹ بلاک، فرنیچر اور لیبارٹریز بنائی جائیں گی-صوبائی کابینہ نے نے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ورکرز اور کان کنوں کے لئے راش کارڈ کی منظوری دے دی-
صوبائی کابینہ نے لاہور میں 1100 بلاسود الیکٹرک ٹیکسی کی فراہمی کی منظوری دے دی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا حکم-بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کرنے کے لئے پنجاب کی پہلی چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری-


