پٹرول کی چوری روکنےکیلئےسرکاری گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں پر ٹریکر لگ گئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور پولیس نے سرکاری پٹرول کی چوری کا توڑنکال لیا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ٹریکر لگ گئے. تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے کرائم کے ساتھ ساتھ سرکاری پٹرول کی چوری پر قابو پا لیا، لاہور پولیس کی سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پچاس ہزار لیٹر کی چوری روک لی گئی۔
سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے سے پچاس ہزار لیٹر کی بچت ہو گئی، پولیس کا ماہانہ ایک لاکھ ستر ہزار لیٹر پٹرول اور ڈیزل کی مد میں خرچ ہو رہا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سرکاری ڈرائیورز کی جانب سے ایکسٹر پٹرول کی گھپت روکنے سے ایک کڑوڑ پینتیس لاکھ روپے کی بچت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں