شقی القلب باپ نے نکاح سے اختلاف کی رنجش میں جوان بیٹی کو چھری کا وار کرکے قتل کردیا

چشتیاں (ایچ آراین ڈبلیو) نواحی چک 35فتح میں شقی القلب باپ نے نکاح سے اختلاف کی رنجش میں جوان بیٹی کو چھری کا وار کرکے ا س وقت قتل کردیا جب اسے رشتہ دار نو جوان کے ساتھ نکاح کیلئے کمرہ سے باہر لایا جارہا تھا۔تھانہ صدر پولیس کے مطابق محمد افضل ولد فقیر محمد مغل کی18سالہ بیٹی سونیا بی بی کا نکاح چک میں رشتہ دار نوجوان رحمن ولد محمد یسین مغل کے ساتھ طے پایا تھا جس پر سونیا کا باپ محمد افضل راضی نہیں تھا اور اسی رنجش کی بنا پر نکاح کیلئے کمرہ سے باہر آتی ہوئی اپنی سگی بیٹی پر چھری سے وار کردیا اور فرار ہوگیا۔زخمی سونیا کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال چشتیاں لایا گیا جہاں وہ زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئی،تھانہ صدر پولیس کے آفیسر شفیق احمد کے مطابق قتل کی واردات کے بعد چند گھنٹوں کی کوشش سے بیٹی کے قاتل باپ مذکور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی نعش ورثا کے حوالے کردی اور مقتولہ کی والدہ عابدہ بی بی کی درخواست پر محمد افضل کے خلاف زیر دفعہ 302مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں