اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں WHO کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ کی اپنے وفد کے ساتھ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات، ترجمان وزارتِ صحت
ڈبلیو ایچ او( WHO) کے نمائندے نے وفاقی وزیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار، ترجمان وزارتِ صحت
ملاقات میں صحت کے شعبے میں جاری تعاون، ترجیحات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، ترجمان وزارتِ صحت
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے پورے پاکستان میں ڈبلیو ایچ کے تعاون سے جاری پروجیکٹ بارے بھی آگاہ کیا
ڈبلیو ایچ او کی صحت کے شعبہ میں کئی دہائیوں سے جاری تعاون اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مصطفئ کمال
ڈبلیو ایچ نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، مصطفیٰ کمال
آپ کی قائدانہ صلاحیتوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آیے گی سربراہ عالمی ادارہ صحت
وزیر صحت نے WHO کے سربراہ کو یقین دہانی کروائی میرا آفس اور وزارت عوام کو صحت کے شعبے میں آسانیاں فراہم کرنے کیلیے ہمہ وقت تیار ھے
میٹنگ کے اختتام پر وزیر صحت نے WHO کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا


