10

جنگ بندی کی تجویز مسترد، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

عالمی منڈی: جنگ بندی کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.82 ڈالر یا 1.74 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 106.14 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 1.14 ڈالر یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 93.55 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی ہے۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں