17

بغیر آستین لباس میں پرفارمنس، ایرانی گلوکارہ کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار

ایران: ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کے وکلا کے مطابق عدالت نے انہیں سنائی گئی 74 کوڑوں کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

29 سالہ گلوکارہ نے دسمبر 2024 میں یوٹیوب پر نشر کیے گئے ایک کنسرٹ میں بغیر آستینوں کے لباس میں پرفارم کیا تھا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایرانی حکام نے اسے ملکی قوانین اور ثقافتی ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے گلوکارہ کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔

گلوکارہ کے وکلا کے مطابق عدالت نے حالیہ فیصلے میں 74 کوڑوں کی سزا برقرار رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں