ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے یو اے ای کے دورے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق نیتن یاہو نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔
وام کے مطابق ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مزید مضبوط اور فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


