اجین: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں تاریخی شاہی مسجد کے ایک حصے کو سڑک کشادگی منصوبے کے تحت منہدم کرنے کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدگی برقرار ہے۔
مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد رات گئے مسجد کے قریب اور مسجد کے اندر جمع ہوگئے اور مجوزہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسجد کا ڈھانچہ سڑک کشادگی منصوبے کی زد میں آ رہا ہے، جس کے باعث مسجد کے ایک حصے کو منہدم کیے جانے کا خدشہ ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تاریخی مسجد کے ڈھانچے کو محفوظ رکھا جائے اور مجوزہ انہدام کا فیصلہ واپس لیا جائے۔


