**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)**، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے غیر قانونی چینی کال سینٹر اور جعلی منافع اسکیم کے خلاف درج مقدمات میں اہم فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے گرفتار کیے گئے 15 چینی شہریوں سمیت دونوں مقدمات میں نامزد تمام 34 ملزمان کو 18، 18 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
این سی سی آئی اے کے مطابق دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 15 چینی اور 19 پاکستانی شہری شامل تھے، جنہیں دسمبر 2025 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا تھا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 37 کمپیوٹرز، 40 موبائل فونز اور 10 ہزار سے زائد بین الاقوامی سمز برآمد کی گئی تھیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان پرکشش منافع کا لالچ دے کر ملکی اور غیر ملکی شہریوں سے مبینہ طور پر فراڈ کرنے اور جعلی منافع بخش اسکیموں کے ذریعے رقم ہتھیانے میں ملوث تھے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق عدالت کی جانب سے سزا سنایا جانا غیر قانونی کال سینٹرز اور آن لائن فراڈ کے خلاف تحقیقات اور پراسیکیوشن میں اہم پیش رفت ہے۔
**Support HRNW:** انسانی حقوق، انصاف اور اہم قومی و عالمی خبروں کی آزادانہ رپورٹنگ جاری رکھنے کے لیے HRNW کو سپورٹ کریں:
[Support HRNW](https://www.hrnww.com/?page_id=1083&utm_source=chatgpt.com)
**Disclaimer:** یہ خبر این سی سی آئی اے کی فراہم کردہ معلومات اور عدالتی کارروائی کی تفصیلات کی بنیاد پر شائع کی گئی ہے۔ مقدمے سے متعلق مزید قانونی کارروائی اور نتائج متعلقہ عدالتوں اور مجاز حکام کے فیصلوں سے مشروط ہوں گے۔


