کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سچل پولیس کا گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والی مِنی فیکٹری پر چھاپہ۔
ملزم اسکیم 33 میں اندرونِ مکان گٹکا ماوا کی فیکٹری آپریٹ کررہا تھا، ترجمان ایسٹ پولیس
پولیس کارروائی کے دوران تیار گٹکا ماوا سمیت ایک ملزم محمد شفیق عرف وکی ولد عبدالغفار کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کی فیکٹری سے ایک من سے زائد کٹی ہوئی چھالیہ، دو کلو تمباکو، سات کلو مختلف اقسام کے پاؤڈر، 35 کلو سے زائد تیار گٹکا ماوا اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔
گٹکا ماوا کی سپلائی میں استعمال ہونے والی ہائی روف گاڑی نمبری CA-9177 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔


