کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کی بروقت کاروائی۔ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ملزم ناجائز اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار۔
گرفتار ملزم کی شناخت انعام اللہ ولد شفیع اللہ کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری غیر قانونی 9 ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔
ملزم کیماڑی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کررہا تھا۔ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ 23(I)A اور 337H(II) کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


