مقبوضہ مغربی کنارہ (ایچ آراین ڈبلیو) — عالمی یومِ مقامی اقوام کے موقع پر مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے انسانی حقوق اور جبری بے دخلی کے خدشات ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
تازہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں اور فوج کی کارروائیوں کے باعث انہیں اپنی زمینوں اور علاقوں سے بے دخلی کے خطرات کا سامنا ہے۔
فلسطینی شہریوں کے مطابق زمین، رہائش، نقل و حرکت اور بنیادی انسانی حقوق سے متعلق مسائل مسلسل سنگین ہوتے جا رہے ہیں، جبکہ عالمی انسانی حقوق کے اصولوں کے تحت شہری آبادی کے تحفظ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


