پاکستان میں علماء و صوفیا ء کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، علامہ شاہ عبد الحق

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ مملکتِ خداداد پاکستان کی بنیادوں میں علمائے کرام اور صوفیائے عظام کی قربانیاں شامل ہیں۔ صوفیاء نے ہمیشہ محبت، رواداری، اور اخوت کے پیغام کو عام کیا، جس کی بدولت لاکھوں افراد دینِ اسلام کی حقانیت سے روشناس ہوئے۔ انہوں نے مرکز جما عت اھلسنّت کراچی میں منعقد تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہما را اولین مقصد دین اسلاف کے طریقوں کے مطابق اسلام کی ترویج اور ملک کے استحکام کیلئے جدو جہد کر نا ہے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ علمائے کرام اور صوفیائے عظام نے ہمیشہ اپنی زندگی کو دین اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیا، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرناہوگا۔انہوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو علمائے کرام اور صوفیائے عظام کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے تعلیمی اور سماجی سطح پر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اس موقع پر شاہ صاحب نے جما عت اھلسنّت کراچی کابینہ،ضلعی امراء ناظمین،چیف آرگنائزر،علماء کونسل،مساجد کمیٹی،سوشل میڈیا دیگر شعبہ جات کے عہدیداران سے دستوری حلف لیا۔
تقریب میں جما عت اھلسنّت کراچی کے نو منتخب ناظم اعلیٰ سید رفیق شاہ نے کہا کہ نو منتخب قیادت پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عقائد و نظریات اور نیک مقاصد کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے جماعت کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ صوفیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرتے ہوئے محبت، رواداری، اور بھائی چارے کے پیغام کو مزید پھیلائیں۔

تقریب میں جما عت اھلسنّت صوبہ سندھ کے قاضی نو ر الاسلام، علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،ڈاکٹرسید عبد الوہاب قادری، مفتی عبد الحق شاہ سیفی،علامہ شوکت حسین سیالوی،علامہ اسحاق خلیلی،مفتی سیدراشد علی رضوی،عبد اللہ میمن،مولانا جمیل احمد امینی،مفتی عتیق قادری،علامہ فرقان شامی،مفتی شوکت علی خان،سید عبد النعیم شاہ امیری،عنایت اللہ قادری،مولانا عاشق سعیدی، مولانا ظہور حسینی،مولانا فیاض قادری،رضا تاجوانی،علامہ وزیر علی نقشبندی،محمد آصف صبا،مولانا عمیر ترابی،علامہ لائق سعیدی،اشفاق لودھی،شاہد قائمخانی،اسد جواد شروانی،علامہ فیصل رشید،شاہ رخ قادری،احسن قادری و دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں