پاکستانی قوم کبھی جھکی ہے نہ کبھی دشمن کے سامنے جھکے گی،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کبھی جھکی ہے نہ کبھی دشمن کے سامنے جھکے گی،پوری قوم متحداور یک جان ہوکر پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کسی بھول میں نہ رہے اینٹ کی جواب پتھر سے دینگے،بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری اسلام وملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار تھے،شہیدسلیم قادری نے جام شہادت نوش کرکے بتادیا دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے،بانی سنی تحریک نے ہمیں اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا درس دیا ہے،شہید محمد سلیم قادری کی دینی وقومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بھارت یاد رکھے پاکستان ایٹمی قوت اور اس کی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے،ملک کی سلامتی کیلئے شہادت کا جذبہ رکھتے ہیں ایک رفال کیا ہزار بھی ہوں تو انشاء اللہ زمین بوس کردینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کے یوم شہادت پر بنیان مرصوص سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب سربراہ محمد شاہد غوری،مرکزی رہنما وسندھ کے صدر نور احمد قاسمی، مرکزی رہنماؤں فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری،محمد شہزاد قادری،محمد مبین قادری،محمد سلیم قادری، مذہبی اسکالر ڈاکٹر علامہ جمیل احمد راٹھور،مفتی خالد کمال،علامہ صابر چشتی،سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ، عمران پٹنی،آصف رضا قادری،کراچی امیر محمد فرقان قادری،نائب امیر فرحان قادری،عارف منصوری ودیگر موجود تھے،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس قلعہ کی حفاظت سروں پر کفن باندھ کر کرینگے،ملکی سلامتی ودفاع کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہادینگے،انہوں کا کہنا تھا کہ ملک کی عوام دشمن کو مزہ چکھانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے پاک افواج پر فخر ہے جو ملک کی سلامتی کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہیں،بھارت عبرتناک شکست کے بعد پاکستان پر حملے اور دہشتگردی کی سازش کررہا ہے،عوام اپنے گلی محلوں میں نظر رکھیں مشکوک افراد کی اطلاع قانون نافذ کرنیوالوں کو دیں،پاکستان کا آپریشن بنیان موصوص کی کامیابی پر ہم اللہ عزوجل کا شکر بجالاتے ہیں،اللہ ہمیں اسلام وملک دشمن قوتوں کے خلاف مزید کامیابی سے ہمکنار کرئے، پاکستان کے عوام دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار اور ٹھوس چٹان ہے،پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں