31

پولیس نے 65 لاکھ روپے مالیت کے 155 ریکور شدہ موبائل فون مالکان کے حوالے کر دیے

ساہیوال(ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی قیادت میں ساہیوال پولیس نے گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فونز کی ریکوری میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 155 قیمتی موبائل فون ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے موبائل فونز کی مجموعی مالیت 65 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں رکن قومی اسمبلی پیر سید عمران علی شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران شہریوں نے ساہیوال پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بروقت ریکوری اور موبائل فونز کی واپسی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ ساہیوال پولیس وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ان کی قیمتی املاک کی برآمدگی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں