لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) لاہور میں ستھرا پنجاب منصوبے کے ایک ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کے والدین زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں والدین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


