32

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایس ایس جی کمانڈو تحسین احمد شہید

خضدار(ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کی یلدرم بٹالین سے تعلق رکھنے والے کمانڈو تحسین احمد وطن کے دفاع میں شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق تحسین احمد نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی شہادت کی خبر پر اہلِ خانہ، ساتھیوں اور علاقے میں غم کی فضا چھا گئی۔

گزشتہ روز شہید تحسین احمد کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوستوں، پاک فوج کے افسران و جوانوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

شرکاء نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے امن و سلامتی کے لیے ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان کی بہادری، فرض شناسی اور وطن سے محبت آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں