یونیسیف وفد کی چیف سیکرٹری سندھ سے ملاقات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) یونیسف وفد کی چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات، اسکول سے باہر بچوں کے مسئلے پر تفصیلی مشاورت، ملاقات میں سندھ میں اسکول سے باہر بچوں کے لیے پانچ سالہ جامع اور کثیر شعبہ جاتی روڈ میپ پر مشاورت، یونیسیف نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 53 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں۔
صوبائی حکومت کا ہدف پانچ سال میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی لانا ہے آصف حیدر شاہ

پرائمری کے بعد سیکنڈری اسکولوں کی کمی ڈراپ آؤٹ کی بڑی وجہ ہے چیف سیکریٹری

اسکول اپ گریڈیشن اور دو شفٹوں میں تدریس کے منصوبے ڈراپ آؤٹ روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ آصف حیدر شاہ

اسکول سے باہر بچوں کا مسئلہ ماں کی صحت، غذائیت، پیدائش کی رجسٹریشن اور غربت سے جڑا ہوا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ

یہ صرف تعلیمی نہیں، کثیر شعبہ جاتی مسئلہ ہے، جس کا آغاز بچے کی پیدائش سے پہلے ہوتا ہے۔ آصف حیدر شاہ

یونیسف نے سندھ حکومت کے شواہد پر مبنی اور بین المحکماتی مربوط منصوبے کو قابل تقلید ماڈل قرار دیا

کم عمری کی شادی، چائلڈ لیبر اور صنفی تعصبات تعلیم میں رکاوٹ کا باعث ہیں

یونیسف کا تکنیکی معاونت، ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹمز اور ڈونر شراکت داری کے لیے بھرپور تعاون کا اعلان

ملاقات میں محکمہ تعلیم، صحت، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈی ای پی ڈی، سوشل ویلفیئر اور خواتین ترقی کے سیکریٹریز شریک

اپنا تبصرہ بھیجیں