21

ایران کے قریب دو امریکی طیارہ بردار بحری جہاز تعینات، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا نے ایران کے قریب اپنے دو طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش تعینات کر دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں بحری جہاز خلیجِ عمان میں داخل ہو چکے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی کا مقصد آبنائے ہرمز کے اطراف سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور خطے میں امریکی بحری موجودگی میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو لاحق خطرات پر عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔ دنیا بھر میں خام تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل اسی اہم آبی گزرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے، جس کے باعث خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر عالمی منڈیاں بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں