واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا نے ایران کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہ اہے کہ وہ ہفتے تک آبنائے ہرمز میں حملے روکنے، راستہ کھلا رکھنے کا اعلان کرے۔
امریکا نے ایران سے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ کیا ہے، امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے تین امریکی عہدے داروں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سے کہا ہے کہ وہ ہفتے تک عوامی سطح پر یہ اعلان کرے کہ آبنائے ہرمز جہاز رانی کے لیے کھلا ہے اور وہ تجارتی جہازوں پر حملے بند کر دے گا۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے علاقائی ثالثوں کے ذریعے یہ پیغام براہِ راست تہران تک پہنچایا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ تجارتی جہازوں پر حالیہ حملے اُس مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی ہیں، جس پر تین ہفتے قبل دونوں فریقین نے دستخط کیے تھے، تاہم تازہ بحران نے اس نازک معاہدے کو ٹوٹنے کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔


