تہران(ایچ آراین ڈبلیو) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ایران کبھی سرینڈر نہیں کرے گا ، اگر امریکا اسلام آباد ایم اویو سے پیچھے ہٹا تو ہم اپنا دفاع کرنے کیلئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ اور اسرائیل کو سخت ترین پیغام دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ کے سامنے کبھی سرینڈر نہیں کرے گا، اور
امریکاکےساتھ تنازعہ کبھی بھی تہران کےہتھیار ڈالنے پر ختم نہیں ہوگا۔
ایرانی اسپیکر نے علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی وعدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اگر امریکہ ‘اسلام آباد ایم او یو’ سے پیچھے ہٹا تو ایران اپنا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اس کے لیے تمام راستے کھلے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یرانی قیادت اور عوام ڈٹ کر کھڑے ہوں گے اور اپنے قومی و عوامی حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ یہ بات سب کو معلوم ہونی چاہیے کہ دباؤ کی پالیسی کام نہیں آئے گی۔
باقر قالیباف نے خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں زور دیا کہ تمام مسلم اقوام کو متحد ہو کر امریکہ اور اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے خلاف ایک مضبوط اور مشترکہ مؤقف اپنانا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت جنگ کا خاتمہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے اولین ترجیح ہونی چاہیے، لیکن امن کا مطلب کمزوری یا سرینڈر کرنا ہرگز نہیں ہے۔


