48

لاڑکانو پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

لاڑکانو (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانو احمد چودھری QPM, PSP کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانو پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں.

مختلف علاقوں سے (05) جرائم پیشہ ملزمان گرفتار.

گرفتار ملزمان میں وانٹیڈ اور منشیات فروش شامل ہیں.

کاروائیوں کے دوران چوری شدہ و چھینی گئی تین عدد قیمتی موبائل فونز ، بغیر لائسنس رپیٹر اور منشیات برآمد.

تفصیلات کے مطابق :
🚔 نوڈیرو پولیس نے پنجودیرو والے علاقے میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عمران کھوکھر کو ایک کلو سے زائد 1100 گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے.

🚔 ماہوٹا پولیس نے آگانی روڈ والے علاقے میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم گلشن گوپانگ کو بغیر لائسنس رپیٹر سمیت گرفتار کر کے سندہ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے.

🚔 شہید DSP عبدالمالک بھٹو پولیس نے موٹر سائیکلیں چھیننے اور موٹر سائیکلیں چوری کرنے جیسی سنگین وارداتوں/کیسز میں مطلوب دو ملزمان فیض محمد ٹوٹانی اور حبیب اللہ شابرانی کو گرفتار کر لیا ہے.

🚔 سچل پولیس نے مطلوب ملزم یاسین بروھی کو گرفتار کر لیا ہے.

🚔 شہید DSP عبدالمالک بھٹو پولیس نے سول ہسپتال سے چوری شدہ قیمتی موبائل فون برآمد کر کے اصل اونر افسر کوری کے حوالے کردی ہے.

🚔 تعلقہ پولیس نے مورخہ 30.03.2025 پے شہری سید عجیب شاہ سے چھینی گئی قیمتی موبائل برآمد کر کے ان کے حوالے کردی ہے.

🚔 دڑی پولیس نے مسروقہ موبائل فون برآمد کر کے اصل اونر فضل حسین بروہی کے حوالے کردی ہے.

گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں