انسانی حقوق کونسل آف پاکستان کے زیرِ اہتمام “انسانی حقوق اور شہری ذمہ داریاں” کے موضوع پر شاندار تقریب

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) انسانی حقوق کونسل آف پاکستان کے زیرِ اہتمام “انسانی حقوق اور شہری ذمہ داریاں” کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ممتاز قانون دان، سیاسی و سماجی رہنما، دانشور اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (HRCP) کے چیئرمین جناب جمشید حسین صاحب نے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نہایت مدلل اور موثر انداز میں وضاحت کی کہ ایک عام شہری کے بنیادی حقوق کیا ہیں، اور ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ “انسانی وقار، آزادیٔ اظہار، تعلیم، صحت، مساوات اور انصاف ہر انسان کا بنیادی حق ہے، جس سے کسی کو بھی محروم نہیں کیا جا سکتا۔ ایک مہذب معاشرہ وہی ہوتا ہے جہاں ہر فرد کو مساوی حقوق دیے جائیں اور ہر شہری اپنی ذمہ داریوں کو بھی بخوبی سمجھے۔”

تقریب کے دیگر مقررین نے بھی شہری ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے ہر فرد کو قانون کی پاسداری، رواداری، احترام اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا۔

یہ تقریب نہ صرف انسانی حقوق کے شعور کو اجاگر کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی بلکہ مختلف مکاتبِ فکر کے درمیان باہمی مکالمے کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بنی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں