تہران(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کے فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی آرمی چیف ایران کے رہبرِ شہید کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ تہران پہنچنے پر وفد کا ایرانی فوج کے اعلیٰ افسران اور وزیر داخلہ نے پرتپاک استقبال کیا۔
اس دورے کو پاکستان اور ایران کے درمیان عسکری و سفارتی روابط کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ رہبرِ شہید کی آخری رسومات میں عالمی سطح پر متعدد اعلیٰ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔


