23

پاکستان کے وزیرِ داخلہ شہید انقلابی رہنما کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے، جہاں وہ شہید انقلابی رہنما کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

تہران پہنچنے پر ایرانی وزیرِ داخلہ احمد وحیدی مومنی نے پاکستان کے وزیرِ داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان خیرسگالی کا اظہار کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطحی شرکت کو ایران کے ساتھ یکجہتی اور احترام کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ایرانی حکام نے پاکستان کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں