28

علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر عام تعطیل اور یومِ سوگ کا اعلان

تہران(ایچ آراین ڈبلیو) ایرانی حکومت نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو پورے ایران میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق عام تعطیل کا مقصد سوگواروں کی بڑی تعداد کو دارالحکومت سے اپنے شہروں کو بآسانی واپسی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقاریب 4 سے 8 جولائی کے درمیان تہران، قم اور مشہد میں منعقد ہوں گی، جبکہ عراق کے شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

ایرانی حکام کے مطابق علی خامنہ ای کی تدفین 8 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی، جبکہ جمعرات کے روز پورے ملک میں قومی سطح پر یومِ سوگ منایا جائے گا۔

یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ابتدائی امریکی حملے کے دوران شہید ہوئے تھے، جس کے بعد ایران اور خطے بھر میں سوگ کی کیفیت چھا گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں