23

مضر صحت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، 108 پڑیاں برآمد، ایف آئی آر درج

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں مضر صحت گٹکا ماوا کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اصف ولد سلیم کو مکان نمبر 11/15، سیکٹر 11D سے گرفتار کیا گیا، جو کافی عرصے سے اپنے گھر سے گٹکا ماوا فروخت کرنے میں ملوث تھا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 108 عدد گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد کی گئیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 403/26 درج کر لی گئی ہے، جس میں دفعہ 4/8(1) کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں اس غیر قانونی دھندے کے دیگر ممکنہ نیٹ ورک کی بھی جانچ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں