24

صدر پولیس کی منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) صدر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر اور بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق پہلی کارروائی کے دوران تھانہ صدر میں درج مقدمہ نمبر 174/2026 میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عادل جاوید ولد محمد جاوید اور نوایل مسیح ولد مشتاق مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں دفعہ 147، 149، 186، 506 اور 504 تعزیراتِ پاکستان (PPC) کے تحت مقدمہ درج ہے۔

دوسری کارروائی میں دورانِ گشت پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت فخر زمان ولد فتح البیان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 23 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر 220/2026 بجرم دفعہ 9(2)(2) سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے شعبۂ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں