کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ایسٹ زون میں جمشید کوارٹرز پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر جیل روڈ کے قریب کارروائی کی گئی، جہاں سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبری BRM-8440 برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ شارعِ فیصل کی حدود سے سرقہ کی گئی تھی، جس کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 536/26 تھانہ شارعِ فیصل میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے AVLC حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں فہیم ولد عبد الحمید اور محمد سلمان ولد محمد انور شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں، جن میں منشیات اور سنگین جرائم کے متعدد مقدمات شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران اہم انکشافات اور دیگر وارداتوں کا سراغ ملنے کی توقع ہے۔


