22

تھانہ شاہراہِ نور جہاں پولیس کی بروقت کارروائی، پولیس مقابلے کے بعد دو زخمی ڈاکو گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں کراچی کے علاقے شاہراہِ نور جہاں میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ شاہراہِ نور جہاں کی ٹیم نے مین ٹینکی گراؤنڈ، بلاک T کے قریب گشت کے دوران مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت موسیٰ ولد اللہ داد (عمر تقریباً 22 تا 24 سال) اور شہزاد ولد تصور شاہ (عمر تقریباً 28 تا 30 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین اور تین زندہ راؤنڈ، ایک 70 سی سی روڈ پرنس موٹر سائیکل اور ایک چھینا ہوا ٹچ موبائل فون برآمد کیا۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ شاہراہِ نور جہاں کے مقدمہ الزام نمبر 365/2026 بجرم دفعہ 397 تعزیراتِ پاکستان میں چھینی گئی تھی۔

گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں