کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں بی آر ٹی ییلو لائن میں مبینہ ساڑھے 8 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے کیس میں نامزد ملزم ضمیر عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی، جبکہ ملزم کی جانب سے دائر کی گئی رہائی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
عدالتی کارروائی کے دوران پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی مزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے، جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریمانڈ میں توسیع کا حکم جاری کیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت مقررہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔


