16

ہائی پروفائل کیس: سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی عدالت میں پیش، تفتیشی افسر پر سخت برہمی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو پیش کیا گیا جہاں سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر کی کارکردگی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے سوال کیا کہ “اس تفتیشی افسر کی کیا کارکردگی ہے جسے اس ہائی پروفائل کیس کا تفتیشی افسر بنایا گیا ہے؟ نو دن میں کیا انوسٹیگیشن کی گئی؟”

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ “کل ہمیں ریکارڈ ملا ہے” جس پر عدالت نے سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ “آپ کو اگر 14 دن کے لیے جیل بھیجوں تو تب پتہ چلے گا۔”

عدالت نے مزید سوال کیا کہ “کیا کبھی زندگی میں ورلڈ بینک کا کنٹریکٹ دیکھا ہے؟” تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ “نئی آئی ٹی بن رہی ہے”۔ اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “کیا جے آئی ٹی کورٹ سے اوپر ہے؟ نو دن کے ریمانڈ میں کیا حاصل کیا ہے؟”

عدالت نے واضح کیا کہ ورلڈ بینک کا کنٹریکٹ عالمی قوانین کے مطابق ہوتا ہے اور تفتیشی افسر کی کارکردگی کو “صفر” قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو طلب کر لیا۔

سماعت کے دوران اینٹی کرپشن کے افسران بڑی تعداد میں کمرۂ عدالت میں موجود تھے، تاہم عدالت نے حکم دیا کہ وردی میں موجود تمام اینٹی کرپشن افسران فوری طور پر کمرۂ عدالت سے باہر چلے جائیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی جبکہ تفتیش کے معیار اور پیش رفت پر سخت سوالات اٹھا دیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں