ڈھاکا(ایچ آراین ڈبلیو) بنگلادیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے رواں سال کے اختتام تک وطن واپس آنے کا اعلان کر دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ انہیں سنائی گئی سزائے موت غیر قانونی، غیر آئینی اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر رکاوٹ اور ہر سازش کو شکست دے کر اسی سال بنگلادیش واپس آئیں گی۔
شیخ حسینہ واجد نے الزام عائد کیا کہ عدالتوں کو عوامی لیگ کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم ماضی میں بھی عوامی لیگ کو ختم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں اور آئندہ بھی ناکام ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی لیگ کوئی کاغذی تنظیم نہیں بلکہ ایک مضبوط سیاسی قوت ہے، جس کی جڑیں بنگلادیش کی سرزمین اور عوام میں گہری ہیں۔ ان کے مطابق عوامی لیگ کو کسی عدالتی فیصلے یا سیاسی دباؤ سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔


