کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کے احکامات پر کراچی پولیس کے تھانہ سر سید نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث عادی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 341/2026 بجرم دفعہ 381-A PPC میں مطلوب ملزم فرید خان ولد بادام خان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے مقدمہ ہٰذا میں مسروقہ موٹر سائیکل نمبر AUV-8207 بھی برآمد کر لی گئی، جسے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اصل مالک کے حوالے کیا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے گرفتار ملزم کو AVLC کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم ایک عادی جرائم پیشہ ہے اور اس کے خلاف قبل ازیں بھی مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں شامل ہیں:
مقدمہ الزام نمبر 326/2026 بجرم دفعہ 4/8(i)، تھانہ خواجہ اجمیر نگری
مقدمہ الزام نمبر 192/2024 بجرم دفعہ 392/397/34، تھانہ سپر مارکیٹ
مقدمہ الزام نمبر 247/2024 بجرم دفعہ 23(i)A S.A.A، تھانہ مبینہ ٹاؤن
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔


