کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون میں کراچی پولیس کے تھانہ کے۔آئی۔اے نے دورانِ پٹرولنگ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد عثمان ولد جعفر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور ٹی ٹی پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کر لیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 797/2026 بجرم دفعہ 23(i)A آرمز ایکٹ کے تحت تھانہ کے۔آئی۔اے میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے پٹرولنگ اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔


