7

موچکو چیک پوسٹ پولیس کی حب ریور روڈ پر بڑی کارروائی، گٹکا، ماوا اور چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی کی موچکو چیک پوسٹ پولیس نے حب ریور روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریتی بجری کے ڈمپر میں مضِرِ صحت گٹکا، ماوا اور چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر بلوچستان سے آنے والے ایک ڈمپر کا تعاقب کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ڈرائیور حب ریور روڈ پر ڈمپر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ تلاشی لینے پر ڈمپر سے ریتی بجری کے نیچے چھپا کر لائے گئے 110 بورے چھالیہ اور 20 بورے ماوا برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی چھالیہ اور ماوا کا مجموعی وزن ایک ٹن سے زائد ہے، جو بلوچستان سے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا۔ برآمدہ مال اور ڈمپر کو تحویل میں لے کر مقدمہ نمبر 427/26 درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مضِرِ صحت اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں