6

تھانہ سعید آباد پولیس کی دورانِ پیٹرولنگ کارروائی، ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی کے تھانہ سعید آباد پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم جمال احمد ولد محمد اقبال کو حب ریور روڈ پر صورتی قبرستان کے قریب ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ پولیس نے موقع سے ملزم کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا۔

تحقیقات کے دوران برآمد ہونے والا پستول غیرقانونی اور بغیر لائسنس پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ کی دفعہ 337H(II) اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23(I)A کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں