7

3 لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں عدالت نے تین لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، جس دوران پولیس نے پیش رفت رپورٹس جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تینوں لاپتا افراد کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے جے آئی ٹی کے اجلاس بھی منعقد ہو چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق مختلف پہلوؤں سے تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق مزید پیش رفت جاننے کے لیے تھانہ بن قاسم اور تھانہ رضویہ کے ایس ڈی پی اوز سے 6 اگست کو رپورٹس طلب کر لیں۔

درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شہری محسن اور محمد نعیم بن قاسم کے علاقے سے لاپتا ہوئے تھے، جبکہ شہری قصیرالرحمان تھانہ رضویہ کی حدود سے لاپتا ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت مقررہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں